
Azam Khan withdraws from Lanka Premier League
اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہو گئے
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جیو نیوز نےذرائع کےحوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اعظم خان نے لنکا پریمیئر لیگ کی این او سی کےلیے اپلائی نہیں کیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی کرکٹرز 2 لیگ کی پالیسی کی وجہ سے صرف اہم لیگز کو ترجیح دے رہے ہیں اور اعظم خان کیربیئن پریمیئر لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے۔
لنکا پریمیئر لیگ میں اعظم خان کینیڈی کی ٹیم کا حصہ ہیں۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ اعظم خان نےابھی تک سی پی ایل کے لئے درخواست نہیں بھیجی اور وہ 28 اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل کی این او سی کےلیے رواں ہفتے اپلائی کریں گے۔