Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلکرکٹاعظم خان پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ سے قبل بیٹنگ...

اعظم خان پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ سے قبل بیٹنگ پریکٹس سے باہر

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کو اتوار کو ایک دھچکا لگا جب انہیں ہندوستان کے خلاف اپنے آئندہ میچ سے قبل ٹیم کی بیٹنگ پریکٹس سے تقریباً باہر کر دیا گیا۔

جیو نیوز نے رپورٹ کیا کہ 25 سالہ کرکٹر کو ڈراپ کر دیا گیا جبکہ باقی ٹیم نے اپنی بلے بازی کی مہارت کا مظاہرہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق، اس سے ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور کوچ گیری کرسٹن کی جانب سےپاکستان کی امریکہ سے حالیہ مایوس کن شکست کے بعد اعظم پر اعتماد کی ممکنہ کمی کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں ۔

اس ہفتے کے شروع میں امریکا کے خلاف میچ کے دوران اعظم گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے جس سے شائقین نے نوجوان کھلاڑی کے اسکواڈ میں انتخاب پر مایوسی کا اظہار کیا.

دریں اثنا، اعظم نے یا تو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تمام پوسٹس کو ڈیلیٹ کر دیا ہے یا انہیں کسی وجہ سے محفوظ کر لیا ہے جس سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں اپنی فٹنس اور سلیکشن پر شائقین کی تنقید کے بعد اس اقدام کا سہارا لیا۔

لیجنڈری وکٹ کیپر بلے باز معین خان کے بیٹے کو پاکستان اور بیرون ملک ٹی ٹوئنٹی لیگ ٹورنامنٹس میں کامیابی کے باوجود اپنی جسمانی فٹنس پر مسلسل تنقید کا سامنا ہے۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this