Saturday, February 8, 2025
Homeکھیلکرکٹٹیسٹ سیریز: آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سنسنی...

ٹیسٹ سیریز: آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سنسنی خیز کامیابی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک)تفصیلات کے مطابق الیکس کیری، کی ناقابل شکست 98 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے پیر کو نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز دوسرے ٹیسٹ میں تین وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے کلین سویپ کردی۔

کیری، اور مچل مارش، حال ہی میں متاثر کرنے میں ناکام رہے تھے لیکن ان کی 140 رنز کی ٹھوس شراکت نے آسٹریلیا کو کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں فتح حاصل کرنے میں مدد دی۔

اس شکست کا مطلب ہے کہ نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف تین دہائیوں سے زائد عرصے میں پہلی ہوم ٹیسٹ جیتنے کا انتظار جاری ہے۔

کیری، اور مارش، نے اس وقت اہم شراکت داری کی جب آسٹریلیا نےاپنے 279 کے تعاقب میں 80رنز کے مجموعی اسکور پر5 وکٹیں گنوا دیں .

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی ،نے اعتراف کیا کہ شراکت داری ٹیسٹ میں بڑا لمحہ تھا۔

میزبان ٹیم پوری سیریز میں آگے رہنے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔

220-5 پر پیر کی سہ پہرکھیل میں ایک اور موڑ آیا جب بلیک کیپس کے تیز گیند باز بین سیئرز ،نے لگاتار گیندوں پر مارش اور مچل اسٹارک، کو آوٹ کیا اس سے آسٹریلیا کو تین وکٹوں کے ساتھ مزید 59 رنز درکار تھے۔

کپتان کمنز ،نے شمولیت اختیارکی اور اپنی ٹیم کو شاندار فتح دلوائی.

الیکس کیری، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.

Homepage

Latest articles

پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات پرتگال میں ادا کردی گئیں، تدفین کل مصر میں ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسماعیلی کمیونٹی کے امام و روحانی پیشوا پرنس کریم آغا...

حماس نے مزید 3 یرغمالی رہا کر دیے، اسرائیل 183 فلسطینی قیدیوں کو چھوڑے گا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس نے غزہ میں قید مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو...

ٹرمپ کی کینیڈا پر قبضے کی باتیں حقیقت ہیں، کینیڈین وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکی...

نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون کو واپس بھیج دیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی لڑکے کی مبینہ محبت میں پاکستان پہنچنے والی امریکی...

More like this