Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsآصف زرداری پیپلز پارٹی کے صدر مملکت کے امیدوار ہوں گے، بلاول...

آصف زرداری پیپلز پارٹی کے صدر مملکت کے امیدوار ہوں گے، بلاول بھٹو

Published on

spot_img

آصف زرداری پیپلز پارٹی کے صدر مملکت کے امیدوار ہوں گے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد صد مملکت کے عہدے کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف علی زرداری ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کے بعد پیپلزپارٹی وزیراعظم، صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم نے اپنا دس نکاتی عوامی معاشی معاہدہ تیار کیا ہے جس کو پورا کرنے کیلئے فنڈز ہم 17 وفاقی وزارتیں اور اشرافیہ کو ملنے والی 1500 ارب روپے کی سبسڈی کو ختم کرکے حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پورے ملک سے ہار رہی ہے اور مریم نواز کا وزیراعلیٰ یا وزیراعظم بننا خواب ہے، ابھی تک اسحٰق ڈار نے خواب دیکھنے پٌر ٹیکس نہیں لگایا ہے تو انہیں خواب دیکھنے دیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان پیپلزپارٹی آج کل کے حالات اور مسائل کا بہتر انداز میں مقابلہ کرسکتی ہے اور سب کو ساتھ لے کر چل سکتی ہے۔

شہبازشریف کا بلاول کو مناظرے کے جواب میں موازنے کا چیلنج

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this