
Asif Afridi breaks 92-year-old world record-AFP
پاکستان کے بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں شاندار ڈیبیو کرتے ہوئے 92 سال پرانا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا 38 سال اور 299 دن کی عمر میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے آصف آفریدی نے میچ کے پہلے ہی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کر کے دنیا کے معمر ترین ڈیبیو اسپنر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا، جنہوں نے ڈیبیو پر پانچ شکار کیے ہوں۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے چارلس میریٹ کے پاس تھا، جنہوں نے 1933ء میں آسٹریلیا کے خلاف مانچسٹر میں 37 سال 332 دن کی عمر میں ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔