Sunday, January 5, 2025
Homeپاکستاناسد قیصر کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے وفاقی حکومت کے ساتھ...

اسد قیصر کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے وفاقی حکومت کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

Published on

اسد قیصر کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے وفاقی حکومت کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے اپنی پارٹی کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے تمام رابطے ختم کر دیں کیونکہ وفاق ان کا کوئی بھی مطالبہ تسلیم نہیں کرے گا۔

اسد قیصر کی جانب سے یہ مشورہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی پشاور میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے ایک روز بعد سامنے آیا، اس ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اسد قیصر نے اپنا ایک خصوصی ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے مطالبہ کیا کہ وہ وفاقی حکومت سے روابط ختم کریں۔

اپنے بیان میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے چھ بہادرجج قوم کے ہیرو ہیں، ججوں نے بہادری سے اپنا موقف سپریم جوڈیشل کونسل اور چیف جسٹس کے سامنے رکھا، ان ججوں کو انصاف اور سیکورٹی فراہم کرنا چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ وفاق نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مطالبے پر ایک بھی افسر تعینات نہیں کیا اور نہ ہی صوبے کو بقایا جات کی ادائیگی کے معاملے پر کوئی پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب مفاہمت نہیں مزاحمت کا وقت ہے، یہ قوم کے حقوق کا سوال ہے، ہم ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے بڑی تحریک شروع کرنے والے ہیں ، وکلا، ٹیچرز، طالب علموں، کسانوں اوردیگرطبقات سے تحریک میں شامل ہونے کی درخواست کرتا ہوں۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this