Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsپاک بحریہ کی مشق ’امن 25‘ کے آخری روز آرمی چیف کی...

پاک بحریہ کی مشق ’امن 25‘ کے آخری روز آرمی چیف کی آمد، بحیرہ عرب میں سلامی دی گئی

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کے خوبصورت ساحلی علاقے میں نویں کثیر القومی میری ٹائم مشق ’امن 25‘ کا اختتام ہوگیا، امن مشق کے آخری روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مشقوں کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق نویں کثیرالقومی میری ٹائم مشق امن 25 کے اختتامی روز آمد پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو دنیا بھر سے آئے بحری جنگی جہازوں کی جانب سے بحیرہ عرب میں سلامی بھی پیش کی گئی۔

ہیلی کاپٹرز نے دوران سیلنگ جہاز پر پیشہ ورانہ طریقے سے لینڈنگ کا مظاہرہ بھی کیا، کثیر القومی امن مشقوں میں جنگی طیاروں نے مہمان خصوصی آرمی چیف سمیت دیگر شرکا کو سلامی پیش کی۔

جنگی سازوں سامان سے لیس بحری جہازوں پر سمندروں کے پاسبانوں نے بحیرہ عرب میں امن مشقوں میں مخلتف چیلنجز سے نمٹنے کی مشقوں کو اس انداز میں انجام دیا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔

جہاز پر بحری قزاقوں سے نمٹنے کے لیے کمانڈو ایکشن کا مظاہرہ بھی کیا گیا، پاکستان کے اسٹیٹ آف دی آرٹ پی این ایس معاون نے دوران سیلنگ بحری جنگی جہازوں کی فیولنگ کی۔

کمانڈر فلیٹ عبدالمنیب نے امن مشقوں سے متعلق بتایا کہ یہ پاکستان نیوی کے لیے فخر کی بات ہے کہ 60 سے زائد ممالک امن مشقوں میں شریک ہوئے۔

’امن 25‘ مشق کے نویں ایڈیشن میں 11 سے 12 بحری جہازوں نے شرکت کی، چین اپنے پلان باؤٹو 133 اور پلان گاؤیوہو اور سعودی عرب اپنے ایچ ایم ایس جازان اور ایچ ایم ایس ہیل، 2، 2 بحری جہازوں کے ساتھ شریک ہوا۔

دیگر جہازوں میں متحدہ عرب امارات کا ابوظہبی (سی وی ٹی) پی 191، ملائیشیا کا کے ڈی ٹیرنگانو-174، جاپان کا جے ایس مراسامے، سری لنکا کا ایس ایل این ایس وجے باہو، انڈونیشیا کا کے آر آئی بونگ ٹومو-357، ایران کا جمران، بنگلہ دیش کا بی این ایس سومدورا جوئے، امریکا کا لیوس بی پلر اور عمان کا آر این او وی سادھ شامل تھا۔ دریں اثنا ترکیہ ایک جہاز کے ساتھ مشق کا حصہ بنا۔

مشق کے دوران پاک بحریہ کے حکام نے بحیرہ عرب میں ایک کلیدی شراکت دار کی حیثیت سے پاک بحریہ کے کردار اور علاقائی گشت سمیت علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کو بڑھانے کے لیے اس کے اقدامات پر زور دیا۔

واضح رہے کہ سمندر میں امن و استحکام کو فروغ دینے کی کوششوں پر بین الاقوامی برادری کے اعتماد کے اعتراف میں پاک بحریہ نے اس سال امن ڈائیلاگ بھی متعارف کرایا ہے۔

افتتاحی امن ڈائیلاگ میں اسپیشل آپریشن فورسز اور مبصرین نے بھی حصہ لیا۔

Latest articles

امریکی پابندیاں بھارت کے ساتھ تیل کی تجارت میں رکاوٹ نہیں بننی چاہئیں، روس

اردو انٹرنیشنل روس کے نائب وزیر توانائی پاول سوروکین نے کہا ہے کہ...

افغانستان کے شہر قندوز میں دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق

اردو انٹرنیشنل افغانستان کے شہر قندوز میں بینک کے باہر خوفناک دھماکے میں...

ترک صدر رجب طیب اردوان، دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری...

بھارتی وزیراعظم کی فرانس آمد پر احتجاجی مظاہرہ، مودی دہشت گرد کے نعرے بلند

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پیرس آمد پر کشمیریوں کی...

More like this

امریکی پابندیاں بھارت کے ساتھ تیل کی تجارت میں رکاوٹ نہیں بننی چاہئیں، روس

اردو انٹرنیشنل روس کے نائب وزیر توانائی پاول سوروکین نے کہا ہے کہ...

افغانستان کے شہر قندوز میں دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق

اردو انٹرنیشنل افغانستان کے شہر قندوز میں بینک کے باہر خوفناک دھماکے میں...

ترک صدر رجب طیب اردوان، دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری...