Wednesday, February 12, 2025
Homeسعودی عربآرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دفاعی اور دو طرفہ...

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دفاعی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان سے علاقائی امن، دفاعی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیرسرکاری دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں اور اس دوران انہوں نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

Photo Credit: https://x.com/PakistanFauj/

بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف اور سعودی وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں علاقائی امن، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر پاکستان کے لیے ولی عہد کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن اور استحکام کے لیے ان کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف نے سعودی مملکت کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی علیحدہ ملاقات کی۔

معززین نے دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this