Tuesday, February 11, 2025
Homeایرانآرمی چیف کی ایرانی صدر سے ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی...

آرمی چیف کی ایرانی صدر سے ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

Published on

آرمی چیف کی ایرانی صدر سے ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات کے دوران پاک فوج کے سپہ سالار نے دونوں ممالک کے درمیان موجود سرحد کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ دہشت گردوں کو دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو خطرے میں ڈالنے سے روکا جا سکے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں علاقائی استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوشش کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف نے سرحد کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دہشت گردوں کو دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو خطرے میں ڈالنے سے روکا جا سکے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر پاکستان اور ایران دونوں اقوام اور خطے کے لیے امن و استحکام حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی 22 اپریل (پیر) سے 24 اپریل (بدھ) تک پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

اپنے تین روزہ دورے کے پہلے روز ایرانی صدر نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کی ہے۔

Latest articles

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

عالمی غذائی امداد بحال، امریکہ نے خوراک کے عطیات پرعائد پابندی ختم کردی

اردو انٹرنیشنل اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اعلان...

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انڈیکس جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024ء جاری کر دیا،...

جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے بغیر اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں،حماس

اردو انٹرنیشنل حماس کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو...

More like this