Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

چیئرمین ارسا کی تعیناتی:وفاق اور صوبوں کے درمیان تناؤ کا خدشہ

1 minute read
چیئرمین ارسا کی تعیناتی

چیئرمین ارسا کی تعیناتی:وفاق اور صوبوں کے درمیان تناؤ کا خدشہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک سابق وفاقی سیکرٹری کو انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ یکطرفہ فیصلہ صوبوں کو وفاق کے خلاف کھڑا کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ارسا دراصل 5 رکنی واٹر ریگولیٹر ہے، یہ 5 اراکین چاروں صوبوں اور وفاق کی نمائندگی کرتے ہیں، ارسا کے سابق چیئرمین عبدالحمید مینگل کا تعلق بلوچستان سے تھا۔

اس فیصلے سے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی جماعت پیپلزپارٹی کے درمیان دراڑ پیدا ہونے کا بھی امکان ہے کیونکہ اس کے نئے اسٹرکچر سے بظاہر ارسا کی آزاد حیثیت متاثر ہوتی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے سیکریٹری اسد رحمان گیلانی کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے 22ویں گریڈ کے ریٹائرڈ افسر ظفر محمود کو بطور چیئرمین انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت آبی وسائل اب اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

ظفر محمود کی تعیناتی متنازع ارسا ترمیمی آرڈیننس 2024 کے تحت کی گئی ہے جسے اُس وقت کے صدر عارف علوی نے تحفظات کے ساتھ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو واپس بھیج دیا تھا، تاہم اُس کے بعد کیا ہوا؟ یہ تاحال ایک معمہ ہے۔

وزارت آبی وسائل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صدر نے آرڈیننس کا مسودہ واپس کر دیا تھا لیکن یہ صرف ایوان صدر اور وزیر اعظم آفس کو معلوم ہے کہ آیا صدر نے آرڈیننس کو مسترد کیا تھا یا پھر اس پر نظرثانی کی تجویز دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 48 کے تحت وزیراعظم (جو اُس وقت انوار الحق کاکڑ تھے) کو مسودہ دوبارہ بھیجنے کا اختیار حاصل تھا جسے اگلے 10 روز گزر جانے کے بعد قانون بن جانا تھا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ بات ہم یقینی طور پر جانتے ہیں کہ ارسا ترمیمی آرڈیننس 2024 اب (پاکستان کے گزٹ میں) پرنٹ کردیا گیا ہے اور اسے ایک مستقل ایکٹ بنانے کے لیے پارلیمنٹ کے سامنے رکھا جائے گا کیونکہ ظاہر ہے آرڈیننس عارضی ہوتا ہے۔

پیپلزپارٹی کے ایک رہنما نے خبردار کیا یہ اقدام نہ صرف آئینی دفعات کی روشنی میں قابل اعتراض ہے بلکہ وفاق پر بھی اس کے اثرات ہوں گے، حکومت سندھ نے پہلے ہی اس اقدام کو ’غیر قانونی‘ اور ارسا ایکٹ کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ صدر آصف علی زرداری نے مطلوبہ آرڈیننس کو نہ تو دیکھا ہے اور نہ ہی اس پر دستخط کیے ہیں۔

آرڈیننس کی دستیاب کاپی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بظاہر یہ آرڈیننس ارسا کے موجودہ اختیارات کو ختم کردیتا ہے اور اسے مشترکہ مفادات کی کونسل (سی سی آئی) سے لازمی طور پر مطلوب منظوری حاصل نہیں ہے۔

یہ ارسا کے مجموعی اختیارات کو کم کرتا ہے، جس میں 4 صوبائی اور ایک وفاقی رکن شامل ہیں، اب صوبوں کو چیئرمین ارسا کا عہدہ نہیں دیا جائے گا۔

اس وقت چیئرمین ارسا کا عہدہ صوبوں اور وفاق کو حروف تہجی کے حساب سے سالانہ بنیادوں پر دیا جاتا ہے، یہ فرداً فرداً نمائندگی اب وائس چیئرمین کے نئے بنائے گئے عہدے کے لیے ہوگی جو براہ راست مقرر کردہ چیئرمین کا ماتحت ہوگا۔

نیا قانون چیئرمین کو بھاری اختیارات دیتا ہے جو انڈیپینڈنٹ کنسلٹنٹس اور ماہرین کی اپنی ٹیم کی مدد سے آبپاشی کے نظام، پانی کی تقسیم میں صوبوں کا حصہ، چارجز اور فیس وغیرہ عائد کرنے کے لیے اہم فیصلہ سازی کر سکے گا۔

چیئرمین کی غیرموجودگی میں یہ اختیارات چیف انجینئرنگ ایڈوائزر/چیئرمین فیڈرل فلڈ کمیشن (سی اع اے/سی ایف سی سی)کے موجودہ عہدے کی جگہ کسی اور وفاقی حکومت کے عہدیدار کو منتقل ہوجائیں گے جسے ارسا کے چیئرمین یا وفاقی رکن کی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔

ارسا دیگر اراکین کی معاونت بھی حاصل کر سکتا ہے لیکن اس کے لیے چیئرمین کی تجویز درکار ہوگی جوکہ وفاقی حکومت کا ملازم ہو گا، وہ 21وں گریڈ یا اس سے اوپر خدمات انجام دے رہا ہوگا یا ریٹائرڈ ہوگا۔

اگر صوبے ارسا کے کسی فیصلے سے ناراض ہوں تو یہ قانون صوبوں کو مشترکہ مفادات کونسل سے اس صورت میں رجوع کرنے سے روکتا ہے، کے بجائے انہیں ارسا کے چیئرمین کے سامنے ایک نظرثانی درخواست دائر کرنی ہوگی جو اپنی طرف سے مقرر کردہ ایک ’آزاد ماہرین کی کمیٹی‘ کی مدد سے اسپیکنگ آرڈرز کے ذریعے معاملے کا فیصلہ کرے گی۔

اکیلے چیئرمین کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ وفاقی حکومت سے کسی بھی مقام یا تنصیب کے تحفظ کے لیے پاکستان کی مسلح افواج یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے مناسب سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کرے۔

چیئرمین کو بڑے پیمانے پر اختیارات دینے کی نئی شق تجویز کی گئی ہے، اس میں لکھا ہے کہ ارسا کا اپنا سیکرٹریٹ اور ایسے دیگر دفاتر ہوں گے جو افسران، ملازمین یا کنسلٹنٹس پر مشتمل ہوں گے جنہیں چیئرمین وقتاً فوقتاً اس ایکٹ کے تحت وضع کردہ امور کو سرانجام دینے کے لیے ضروری سمجھے گا۔

ہائیڈرولوجی، ہائیڈرولک ماڈلنگ یا متعلقہ انجینئرنگ کے 2 ماہرین، ریموٹ سینسنگ، جی آئی ایس، آبپاشی یا متعلقہ انجینئرنگ کے 2 ماہرین اور دیگر متعلقہ شعبوں کے 4 ماہرین کو بھی چیئرمین ارسا مختلف امور پر مشورے کے لیے بھرتی کرسکے گا۔

Home

Tags: ارسا پاکستان پیپلزپارٹی پیپلزپارٹی صدر مملکت آصف علی زرداری مسلم لیگ ن

Post navigation

Previous: امریکی ایوان نمائندگان میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور
Next: روس ایٹمی جنگ کیلئے تیار ہے: پیوٹن کی مغرب کو دھمکی

Pakistan’s mediation tested as US–Iran talks stall amid global stake
  • Editor's Pick
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

Pakistan’s mediation tested as US–Iran talks stall amid global stake

Pakistani scientist's great achievement Dr. Nausheen Zaidi wins major German research award
  • Top News
  • پاکستان
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستانی سائنسدان کا بڑا کارنامہ: ڈاکٹر نوشین زیدی جرمنی کا بڑا تحقیقی ایوارڈ جیت گئیں

Pirates seize oil tanker near Somalia, 11 Pakistani hostages — Government contacts intensify for recovery
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر پر قزاقوں کا قبضہ، 11 پاکستانی یرغمال — بازیابی کیلئے حکومتی رابطے تیز

یہ بھی پڑہیے

PSL: Babar Azam's brilliant century, Peshawar defeats Islamabad and makes it to the final-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل 11:بابر اعظم کی شاندار سنچری،پشاور نے اسلام آباد کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

Pakistan’s mediation tested as US–Iran talks stall amid global stake
  • Editor's Pick
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

Pakistan’s mediation tested as US–Iran talks stall amid global stake

Pakistani scientist's great achievement Dr. Nausheen Zaidi wins major German research award
  • Top News
  • پاکستان
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستانی سائنسدان کا بڑا کارنامہ: ڈاکٹر نوشین زیدی جرمنی کا بڑا تحقیقی ایوارڈ جیت گئیں

Pirates seize oil tanker near Somalia, 11 Pakistani hostages — Government contacts intensify for recovery
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر پر قزاقوں کا قبضہ، 11 پاکستانی یرغمال — بازیابی کیلئے حکومتی رابطے تیز

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan’s mediation tested as US–Iran talks stall amid global stake
  • Editor's Pick
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

Pakistan’s mediation tested as US–Iran talks stall amid global stake

Pakistani scientist's great achievement Dr. Nausheen Zaidi wins major German research award
  • Top News
  • پاکستان
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستانی سائنسدان کا بڑا کارنامہ: ڈاکٹر نوشین زیدی جرمنی کا بڑا تحقیقی ایوارڈ جیت گئیں

Pirates seize oil tanker near Somalia, 11 Pakistani hostages — Government contacts intensify for recovery
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر پر قزاقوں کا قبضہ، 11 پاکستانی یرغمال — بازیابی کیلئے حکومتی رابطے تیز

Threats to energy supply, Pakistan's blunt warning to the Security Council
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

توانائی سپلائی پر خطرات، سلامتی کونسل میں پاکستان کی دو ٹوک وارننگ

New inflation storm State Bank raises interest rate to 11.5%, warns of further hike
  • Top News
  • پاکستان

مہنگائی کا نیا طوفان؟ اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 11.5 فیصد کر دی، مزید اضافے کا انتباہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.