بھارت سیریز سے قبل سری لنکا کو ایک اوربڑا دھچکا
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کو بھارت کے خلاف وائٹ بال کی ہوم سیریز کی تیاریوں میں ایک اور جھٹکا لگا ہے، فاسٹ باولر نووان تھشارا انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔
سری لنکا ٹیم کے منیجر مہندا ہالانگوڈا نے تصدیق کی کہ تھشارا اپنے بائیں ہاتھ کی انگلی ٹوٹنے کی وجہ سے سیریز سے باہر ہو جائیں گے۔
دائیں ہاتھ کے باؤلر کو فیلڈنگ پریکٹس سیشن کے دوران چوٹ لگی، جو کافی شدید تھی کہ انہیں باہر کر دیا گیا۔
سری لنکا کرکٹ نے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز دلشان مدوشنکا کو تھشارا کے متبادل کے طور پر نامزد کیا ہے۔
تھشارا سے پہلے فاسٹ باؤلر دشمنتھا چمیرا بھی بیماری کی وجہ سے سیریز سے باہر ہو گئے تھے اور ان کی جگہ آسیتھا فرنینڈو کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
سری لنکا تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہے، اس کے بعد بھارت کے خلاف ون ڈے بھی کھیلے جائیں گے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 26 جولائی کو ہونا ہے جس کے ساتھ دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 27 اور 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز یکم اگست سے ہوگا جبکہ بقیہ میچز 4 اور 7 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سکواڈ: چارتھ اسالنکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کوسل پریرا، اویشکا فرنینڈو، کوسل مینڈس، دنیش چندیمل، کامندو مینڈس، داسن شاناکا، ونیندو ہسرنگا، دونیت ویلالج، مہیش تھیکشانا، چامینڈو وکرماسنگھے، متھیشیا فرنینڈو، متھیشیا، فرنینڈو، میتھیوکا، دھنداس، دھند وکرما سنگھے