Wednesday, January 8, 2025
Homeایرانایران میں پاکستانی زائرین کی ایک اور بس کو حادثہ، 3 افراد...

ایران میں پاکستانی زائرین کی ایک اور بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق

Published on

ایران میں پاکستانی زائرین کی ایک اور بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس کا ٹرک سے تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہو گئے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے امام حسینؓ کے چہلم کے حوالے سے پاکستانی زائرین اربعین میں شرکت کے لیے ایران کے راستے عراق جا رہے تھے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے کے مطابق ایک بس صوبہ فارس کے شہر نیریز اور صوبہ کرمان کے سرجان کے درمیان مرکزی سڑک پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 48 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ نہیں بتایا کہ بس میں کتنے افراد سوار تھے۔

ارنا نے فارس ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار کرنل عبدل ہاشم کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ بریکس میں ’تکنیکی خرابی‘ اور ڈرائیور کی ’گاڑی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی‘ کی وجہ سے پیش آیا۔

دریں اثنا، ایرانی مہر نیوز اردو نے نیریز کے گورنر کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 پاکستانی زائرین شہید اور 30 زخمی ہوگئے۔

ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں یہ دوسرا سڑک حادثہ تھا، جس میں پاکستانی زائرین جاں بحق ہوئے، اس سے قبل 21 اگست کو ایرانی شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

ایران سے عراق جانے والی زائرین کی بس ایران کے شہر یزد میں خوفناک حادثے کا شکار ہوئی، جس میں 53 زائرین سوار تھے۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this