Tuesday, October 15, 2024
HomeTop Newsامجد نیازی نے بھی سیاست اور پی ٹی آئی کو خیر باد...

امجد نیازی نے بھی سیاست اور پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا

امجد نیازی نے بھی سیاست اور پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا

میانوالی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی امجد نیازی بھی سیاست اور پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے امجد نیازی نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے نا صرف پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرلی بلکہ سیاست کو بھی خیرباد کہہ دیا اور آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا.

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، اداروں اور عوام میں ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیئے، میں آنے والے انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا کیوں کہ میری صحت مزید سیاست کی اجازت نہین دیتی، اب اپنی صحت پر توجہ مرکوز رکھوں گا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments