پی ایس ایل 9: میچ کے دوران ملتان میں عامر کے اہل خانہ کے ساتھ بدسلوکی
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک)تفصیلات کے مطابق تیز گیند باز محمد عامر نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز،سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملتان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میچ کے دوران ان کے اہل خانہ کے ساتھ بدسلوکی کی گئی جس کا وہ نوٹس لیں .
عامر نے ملتان کے ڈپٹی کمشنر پر ایک میچ کے دوران گھمنڈ کے ساتھ گراؤنڈ کی ملکیت کا دعویٰ کرنے اور اپنے خاندان کو غیر منصفانہ طور پر نکالنے کا الزام لگایا۔
واضح رہے کہ عامر ،کراچی کنگز کو چھوڑ کر پی ایس ایل کے رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔
اس سے قبل ریٹائرڈ فاسٹ باؤلر عامر نے انکشاف کیا تھا کہ فی الحال وہ انٹرنیشنل ریٹائرمنٹ سے واپسی پر غور نہیں کر رہے۔
عامر ،نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لیگ کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اگر میں کرکٹ نہ کھیل رہا ہوتا تو مجھے انٹرنیشنل کرکٹ کی کمی محسوس ہوتی لیکن میں لیگ کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور میرے ذہن میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہے۔
عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اثرانداز کردار ادا کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹیم کو اس وقت باؤنسر کی ضرورت پڑی تو میں باؤنسر کرو گا جب تک آپ دباؤ نہیں بنائیں گے آپ کو وکٹیں نہیں ملیں گی اگر ٹیم ہار جاتی ہے تو سنچریاں بنانا اور پانچ وکٹیں لینا فائدہ مند نہیں ہوگا.