Wednesday, February 12, 2025
Homeامریکہامریکی صدر جوبائیڈن کورونا میں مبتلا، انتخابی مصروفیات ترک کردیں

امریکی صدر جوبائیڈن کورونا میں مبتلا، انتخابی مصروفیات ترک کردیں

Published on

امریکی صدر جوبائیڈن کورونا میں مبتلا، انتخابی مصروفیات ترک کردیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا کے مطابق 81 سالہ صدر جو بائیڈن کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے تمام سیاسی مصروفیات ترک کر دیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کو کورونا کی معمولی علامات ہیں، انہیں ویکسین لگادی گئی ہے۔

ان کی پریس سکریٹری کیرین جین نے کہا کہ امریکی صدر کو ویکسین لگائی گئی ہے، اس سے قبل بھی ان کا دو بار کورونا مثبت آ چکا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جوبائیڈن خود ساختہ آئسولیشن میں اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

بائیڈن لاس ویگاس میں انتخا بی مہم پر تھے جب اعلان کیا گیا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تاہم وہ خطاب نہ کر سکے۔

صدر کے ڈاکٹر کیون او کونر نے بتایا کہ جوبائیڈن کو چند علامتیں ہیں، جن میں ناک بہنا اور کھانسی شامل ہے، انہیں دوائی کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے۔

ان کا کورنا ایسے وقت میں مثبت آیا ہے، جب انہیں اپنی عمر کی وجہ سے پیچھے ہٹنے کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔

Latest articles

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں، شاہ محمود قریشی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود...

More like this