Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کیساتھ سیکیورٹی پارٹنرشپ بڑھانے کیلئے کام جاری رکھیں گے، امریکا

پاکستان اور بھارت

پاکستان کیساتھ سیکیورٹی پارٹنرشپ بڑھانے کیلئے کام جاری رکھیں گے، امریکا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کی سیکیورٹی پارٹنرشپ کو بڑھانے کیلئے کام جاری رکھیں گے۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران میتھیو ملر نے زور دیا کہ افغانستان کو بھیجی جانے والی بین الاقوامی امداد افغان باشندوں تک پہنچ جائے جنہیں ضرورت ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران جب میتھیو ملر سے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے عالمی امن اور علاقائی سلامتی کے اہداف پر امریکا کے ساتھ تعاون کی پیشکش کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ امریکا بھی اس طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم نے یہ پیشکش اس ہفتے کے شروع میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ایک دوستانہ خط کا جواب دیتے ہوئے کی تھی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔

ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ہم امریکا اور پاکستان کے درمیان سیکورٹی پارٹنرشپ کو بڑھانے پر کام جاری رکھیں گے، جب ان سے پوچھا گیا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر عسکریت پسند گروپوں سے لڑنے میں امریکا پاکستان کی کس طرح مدد کر سکتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ’ہم نے اس پر متعدد بار بات کرچکے ہیں کہ یہ ہماری اولین ترجیح ہے اور رہے گی۔‘

اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ امریکا بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کررہا ہے لیکن پاکستان میں ایسے ہی حالات کو نظر انداز کیا۔

جس پر میتھیو ملر نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اس سے اتفاق نہیں کروں گا، ہم نے متعدد مواقع پر واضح کیا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ہر ایک کے ساتھ قانون کی حکمرانی کے مطابق سلوک کیا جائے۔

بھارتی انٹیلی جنس آپریٹر کی جانب سے نیویارک میں ایک سکھ وکیل کو قتل کرنے کی مبینہ کوشش کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا کہ ’سکھ رہنما کے قتل کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں، ہم بھارتی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔‘

افغانستان میں عسکریت پسندوں تک پہنچنے والی اقوام متحدہ کی امداد کے بارے میں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شراکت داروں سے کہتے ہیں یہ یقینی بنایا جائے کہ امداد ان تک پہنچے جنہیں اس کی ضرورت ہے امداد کی فراہمی سے متعلق تشویش ہو تو ہمارے پاس منصوبے اور پروٹوکول موجود ہیں۔

Tags: امریکا امریکی محکمہ خارجہ پاکستان سیکیورٹی پارٹنرشپ

Post navigation

Previous: اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 68 ہزار پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر
Next: اسرائیل کو اسلحے کی فروخت پر پابندی: پاکستانی قرارداد پر اقوام متحدہ میں بحث ہوگی

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Attack on Iran postponed, Trump gives 10 days for talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر حملے مؤخر، ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی

یہ بھی پڑہیے

Asian Cup Qualifiers: Pakistan, Myanmar match to be held without fans-PFF
  • کھیل

ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان، میانمار میچ بغیر شائقین کے ہوگا

Naseem Shah’s controversial tweet: Why “treat Maryam Nawaz like a queen”?-X
  • کھیل

نسیم شاہ کی متنازع ٹویٹ: مریم نواز کے ساتھ “ملکہ جیسا سلوک” کیوں؟

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Attack on Iran postponed, Trump gives 10 days for talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر حملے مؤخر، ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.