Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانسات ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو سفارتی اسناد پیش کردیں

سات ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو سفارتی اسناد پیش کردیں

Published on

spot_img

سات ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو سفارتی اسناد پیش کردیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے، تاجکستان، روانڈا، ارجنٹائن، میانمار، کمبوڈیا اور بوٹسوانا سمیت سات ممالک کے سفیروں نے پیر کو ایوان صدر میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

زمبابوے کے نامزد سفیر ٹائٹس مہلسوا جوناتھن ابو بسوتو نے صدر مملکت کو سفارتی سند پیش کی .

صدر مملکت نے تاجکستان کے نامزد سفیر شریف زادہ یوسف تویر؛ روانڈا کی نامزد ہائی کمشنر، میڈم ہریریمانا فاتو؛ ارجنٹائن کے نامزد سفیر، سیبسٹین سیوس؛ میانمار کی نامزد سفیر وونا ہان؛ کمبوڈیا کے نامزد سفیر، سوک چیا؛ اور بوٹسوانا کے نامزد سفیر ڈاکٹر بٹلانگ کوما سیریما سے اسناد حاصل کیں.

بعد ازاں سفیروں نے صدر مملکت سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔

سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور بیرونی ممالک کو اس کے سرمایہ کاری دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے چاہئیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافت میں تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور دوست ممالک کے ساتھ تجارتی حجم کو اپنی پوری صلاحیت کے مطابق بڑھانے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کاروباری برادریوں کے درمیان رابطے بڑھانے پر بھی زور دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے سفیروں کو پاکستان میں بطور سفیر تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this