Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

امریکی صدور کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش بے نقاب: بروکلین عدالت میں پاکستانی ملزم کے چونکا دینے والے انکشافات

Alleged plot to target US presidents exposed Pakistani suspect makes shocking revelations in Brooklyn court

Alleged plot to target US presidents exposed Pakistani suspect makes shocking revelations in Brooklyn court

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نیو یارک پوسٹ کی خبر کے مطابق امریکا کی بروکلین وفاقی عدالت میں جاری ایک اہم مقدمے میں پاکستانی نژاد شہری آصف مرچنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے ایرانی خفیہ عناصر نے امریکی سیاسی رہنماؤں کے قتل کی مبینہ سازش کے لیے بھرتی کیا۔ 47 سالہ آصف مرچنٹ نے جیوری کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خاندان کو مبینہ خطرات سے بچانے کے لیے اس منصوبے کا حصہ بنا۔

استغاثہ کے مطابق آصف مرچنٹ پر الزام ہے کہ اس نے دو خفیہ ایف بی آئی اہلکاروں—جو ہٹ مین بن کر اس سے ملے—کو 5 ہزار ڈالر ادا کر کے قتل کی منصوبہ بندی کی کوشش کی۔ جون 2024 میں کوئنز کے ایک موٹل میں ہونے والی ملاقات کی خفیہ ویڈیو بھی عدالت میں پیش کی گئی، جس میں وہ ایک ریپبلکن سیاستدان کو ہدف بنانے کی بات کرتا سنا گیا۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق ممکنہ ہدف ڈونلڈ ٹرمپ تھے۔

آصف مرچنٹ نے اپنی گواہی میں کہا کہ اپریل 2024 میں اس کے مبینہ ایرانی ہینڈلر نے اسے امریکا جانے اور کسی کو قتل کرانے کا کہا۔ اس کے مطابق اسے تین ممکنہ اہداف کے نام دیے گئےجن میں ڈونلڈ ٹرمپ، جو بائیڈن اور نکی ہیلی شامل ہیں۔ اس وقت ٹرمپ اور بائیڈن 2024 کے صدارتی انتخاب کے نمایاں امیدوار تھے جبکہ نکی ہیلی انتخابی دوڑ سے الگ ہو چکی تھیں۔

ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے 2022 کے آخر یا 2023 کے آغاز میں ایرانی عناصر کے ساتھ کام شروع کیا اور امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے مالی لین دین میں مدد کی۔ اس نے اپنے مبینہ رابطہ کار کا نام مہرداد یوسف بتایا اور الزام لگایا کہ وہ اسلامی انقلابی گارڈ کور سے وابستہ تھا۔ مرچنٹ کے مطابق اس کے ایران میں مقیم رشتہ داروں کو دباؤ میں لایا گیا، جس کے باعث وہ انکار نہ کر سکا۔

تاہم اس نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ اسے یقین تھا کہ 5 ہزار ڈالر میں کوئی سنجیدہ قاتل کام نہیں کرے گا اور وہ گرفتاری کے امکان سے باخبر تھا۔ مرچنٹ اگست 2024 میں گرفتار ہوا تھا اور اس نے دہشت گردی اور قتل کے عوض معاوضہ دینے کے الزامات سے انکار کیا ہے۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں اسے عمر قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مقدمے کی آئندہ سماعت میں استغاثہ کی جانب سے جرح متوقع ہے، جس کے بعد عدالت شواہد اور بیانات کی روشنی میں فیصلہ سنائے گی۔ یہ کیس امریکی انتخابی ماحول میں غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

Tags: بروکلین جو بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ مبینہ ایرانی ہینڈلر مہرداد یوسف نکی ہیلی

Post navigation

Previous: پی سی بی سلیکشن کمیٹی میں مصباح الحق اور سرفراز احمد شامل
Next: ایران میں ہلاکتیں ایک ہزار سے تجاوز: تہران سے اصفہان تک بمباری، رہبرِ اعلیٰ کی تدفین مؤخر

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

یہ بھی پڑہیے

PSL opening ceremony canceled, matches will be held without fans: Mohsin Naqvi-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ، میچز بغیر شائقین کے ہوں گے: محسن نقوی

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

US-Israeli attack, Iranian military spokesman martyred, Iran's powerful response, claims to have targeted the latest F-35
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

Iranian attacks affect 17% of Qatar's LNG capacity, costing billions of dollars, putting global supply at risk
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی حملوں سے قطر کی 17٪ ایل این جی صلاحیت متاثر، اربوں ڈالر کا نقصان، عالمی سپلائی خطرے میں

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.