رشوت لینے کا الزام،روس کا سینئر جنرل گرفتار
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کریملن کا کہنا ہے کہ ایک سینئر روسی فوجی اہلکار کی تازہ ترین گرفتاری بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے مسلسل کام کا حصہ تھی۔
اس سے قبل روسی میڈیا نے فوج کے جنرل اسٹاف کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وادیم شمرین کی رشوت لینے کے الزام میں گرفتاری کی اطلاع دی تھی، جو اپریل سے حراست میں لیے جانے والی چوتھی اعلیٰ فوجی شخصیت ہیں۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ مسلسل کام ہے۔ یہ کوئی مہم نہیں ہے، یہ مسلسل جاری کام ہے، یہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سرگرمیوں کا ایک لازمی حصہ ہے”۔
پیسکوف نے کہا کہ وہ تازہ کیس کی تفصیلات پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ “تمام محکموں میں جاری ہے، چاہے وہ وفاقی محکمے ہوں یا میونسپل سطح پر”۔