Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsپاکستانی نژاد علی شیخانی امریکا میں کانسٹیبل کی نشست پر کامیاب

پاکستانی نژاد علی شیخانی امریکا میں کانسٹیبل کی نشست پر کامیاب

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نژاد امیدوار علی شیخانی کامیاب ہوگئے جبکہ ٹیکساس کی ٹیرینٹ کاؤنٹی سے ڈیموکریٹ کے امیدوار پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی کامیاب ہوئے ہیں۔

امریکا کی فورٹ بینڈ کاؤنٹی سےکانسٹیبل کے نشست پر الیکشن لڑنے والے پاکستانی نژاد امیدوار علی شیخانی کامیاب ہوگئے ہیں۔

علی شیخانی نے فورٹ بینڈ کاؤنٹی سے کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نژاد نبیل شائق کو شکست دی۔

علی شیخانی کون ہیں؟
علی شیخانی کے نام سے بنی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق وہ کراچی میں پیدا ہوئے لیکن ان کی زیادہ تر زندگی امریکا میں گزری اور انہوں نے امریکی ریاست ٹیکساس میں بطور پولیس افسر بھی کام کیا اور بعد ازاں انہوں نے کاروبار شروع کیا۔

علی شیخانی نے محض 12 سال قبل یعنی 2012 میں شیخانی گروپ کے نام سے ادارہ بنایا، جس نے امریکی ریاست ٹیکساس سے ہی کاروبار کا آغاز کیا، جس کے بعد اس نے پاکستان میں بھی کاروبار شروع کیا۔

لنکڈ ان پر دستیاب معلومات کے مطابق علی شیخانی شیخانی گروپ آف کمپنیز کے سی ای او ہیں۔

علی شیخانی کی پیدائش 15 اکتوبر 1986 کو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ہوئی۔ وہ 19 سال کی عمر میں امریکہ منتقل ہوئے جہاں انہوں نے ابتدائی طور پر ایک گیس سٹیشن میں ملازمت اختیار کی۔

انہوں نے یونیورسٹی آف ہوسٹن سے کریمنل جسٹس کی ڈگری اور ٹی کول لائسنس حاصل کر رکھا ہے۔

علی شیخانی نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا تھا کہ وہ امریکہ منتقل ہونے سے پہلے کراچی کے علاقے صدر کی ایک سونے کی دکان میں ملازمت کرتے تھے۔

امریکہ منتقل ہونے کے بعد انہوں نے امریکی پولیس میں بھی وقت گزارا ہے۔ علی شیخانی کی مجموعی دولت کا تخمینہ 60 کروڑ ڈالر کے لگ بگ لگایا گیا ہے۔

اب اس گروپ کے امریکہ اور پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک میں بھی کاروبار ہیں۔

گروپ کی ویب سائٹ کے مطابق شیخانی گروپ کے تحت 40 کمپنیاں امریکہ اور پاکستان میں کاروبار کر رہی ہیں، جبکہ اس گروپ کے پاس 250 کرائے کی دکانوں کے آؤٹ لیٹس کی ملکیت بھی ہے۔

ان کمپنیوں میں دو ہزار ملازمین کام کر رہے ہیں جبکہ نوجوان بزنس مین نے گیس سٹیشنز، پیٹرول پمپس، سولر سمیت انرجی کے دیگر ذرائع میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔
اس کے علاوہ شیخانی گروپ شاپنگ پلازے بنانے سمیت دیگر ریئل اسٹیٹ کا کام بھی کرتا ہے تاہم گروپ کے اثاثوں سے متعلق ویب سائٹ پر کوئی معلومات دستیاب نہیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...