
علی ناصر رضوی نئے آئی جی اسلام آباد تعینات
اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، حکومت نےانسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد اکبر ناصر کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
- آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کا تبادلہ کردیا گیا
اکبر ناصر جان کی جگہ علی ناصر رضوی کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔
پولیس سروس گریڈ 20 کے اکبر ناصر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نئے تعینات کیے گئے آئی جی اسلام آباد پولیس سروس گریڈ 20 کے علی ناصر رضوی اس سے قبل ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔