
After Mike Tyson, Jake Paul challenges another big boxer, Canelo Alvarez, to a fight Photo-Getty Images
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق باکسنگ کی دنیا میں شہرت پانے والے یوٹیوبر جیک پال جلد ہی باکسنگ کے لیجنڈ مائیک ٹائسن کے خلاف رنگ میں اتریں گے۔ اس فائٹ سے پہلے، جیک پال نے ایک اور بڑے باکسر، کینیلو الواریز کو بھی فائٹ کے لیے چیلنج کیا ہے۔ پال کا کہنا ہے کہ اگر وہ 58 سالہ ٹائسن کے خلاف جیت جاتے ہیں، تو وہ اپنے اگلے حریف کے طور پر کینیلو کا سامنا کرنا چاہتے ہیں تاکہ فیصلہ کیا جا سکے کہ کون واقعی باکسنگ کا “اصلی چہرہ” ہے۔
جیک پال نے حالیہ برسوں میں باکسر کے طور پر اپنا نام بنایا ہے اور اب تک 10 میں سے 7 فائٹس ناک آؤٹ کے ذریعے جیتی ہیں۔ ٹائسن کے خلاف ان کی فائٹ کو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے۔ جیک پال نے “ٹمبو شوگر شو” پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ 200 پاؤنڈز کی کروزر ویٹ کیٹگری میں کینیلو سے فائٹ کرنا چاہتے ہیں، جسے وہ “سب سے بڑی فائٹ” سمجھتے ہیں۔
کینیلو الواریز، جو 62 فتوحات کے ساتھ ایک نامور باکسر ہیں، کے پاس مختلف ورلڈ ٹائٹلز ہیں۔ حال ہی میں، کینیلو نے ایڈگر برلنگا کو شکست دی تھی اور وہ بھی اپنی کارکردگی کے حوالے سے کافی مشہور ہیں۔ جیک پال نے کہا کہ ان کا مقابلہ کینیلو کے ساتھ یہ ثابت کرے گا کہ کون باکسنگ کا اصل چہرہ ہے اور نئی نسل میں کون بڑا اسٹار ہے۔
جیک پال نے مزید کہا کہ وہ ٹائسن کے خلاف فائٹ کے بعد باکسنگ میں سب سے بڑے “منی میگنیٹ” بننے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور ان کا ماننا ہے کہ ان کے فالوورز، ٹکٹوں کی فروخت اور شائقین کی دلچسپی ان کو ایک بڑا مقام دلائیں گی۔
Photo-AP
یہ فائٹ نیٹ فلکس پر نشر کی جائے گی اوریہ پہلے 20 جولائی کو شیڈولڈ تھی ، لیکن ٹائسن کے پیٹ کے السر کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی ۔ اب یہ فائٹ جمعہ کو ہونے جا رہی ہے اور شائقین اس فائٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔