Sunday, February 9, 2025
Homeایراناسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد ایرانی شہر قم میں "انتقام کا...

اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد ایرانی شہر قم میں “انتقام کا سرخ پرچم” لہرا دیا گیا

Published on

اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد ایرانی شہر قم میں “انتقام کا سرخ پرچم” لہرا دیا گیا

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے اسرائیلی قتل کے بعد ایرانی شہر قم میں مسجد جمکران کے گنبد پر انتقام کا سرخ پرچم لہرا دیا گیا ہے۔

سرخ پرچم، جس پر سفید عربی رسم الخط میں “حسین کا بدلہ” لکھا ہوا ہےجو ملک میں “بدلے کے جھنڈے” کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہ خاص جھنڈا آخری بار مسجد جمکران کے گنبد پر اس وقت بلند کیا گیا تھا جب جنوری 2020 میں بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی حملے میں اسلامی انقلابی گارڈ کور کی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی مارے گئے تھے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان

واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا “تہران کا فرض” ہے کیونکہ یہ ایرانی دارالحکومت میں ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل نے اپنے لیے سخت سزا کی بنیاد فراہم کی ہے اور ایران اپنے ملک کے اندر ہونے والے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتا ہے

Latest articles

گلین فلپس کی سنچری، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلین فلپس کی شاندار سنچری، نیوزی لینڈ...

پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات پرتگال میں ادا کردی گئیں، تدفین کل مصر میں ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسماعیلی کمیونٹی کے امام و روحانی پیشوا پرنس کریم آغا...

حماس نے مزید 3 یرغمالی رہا کر دیے، اسرائیل 183 فلسطینی قیدیوں کو چھوڑے گا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس نے غزہ میں قید مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو...

ٹرمپ کی کینیڈا پر قبضے کی باتیں حقیقت ہیں، کینیڈین وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکی...

More like this