Thursday, January 9, 2025
Homeامریکہصدر بنتے ہی غیرقانونی تارکین کے لئےسرحدبند کر دوں گا،ٹرمپ

صدر بنتے ہی غیرقانونی تارکین کے لئےسرحدبند کر دوں گا،ٹرمپ

Published on

صدر بنتے ہی غیرقانونی تارکین کے لئےسرحدبند کر دوں گا،ٹرمپ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی صدر اور صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر بنتے ہی وہ غیرقانونی تارکین پر سرحدبند کر دیں گے ۔

امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق انہوں نے اپنی پارٹی کے قومی کنونشن سے خطاب میں کئی ملکی اور بین الاقوامی مسائل پر اظہارِ خیال کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ملک میں تیل کی پیداوار کو بڑھائیں گے اور غیرقانونی تارکین پر سرحدیں بند کر دیں گے۔

وسکونسن ریاست کے شہر ملووکی میں پارٹی کنونشن کے دوران باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد کیے جانے کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ اگر سر نہ ہلایا ہوتا تو موت یقینی تھی۔ ڈرامائی انداز میں سے چند روز قبل ہونے والے حملے کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ صرف خدا کے فضل سے بچ گیا ہوں ورنہ موت یقینی تھی ۔انہوں نے ایک زوردار سرسراہٹ سنی اور محسوس کیا کہ واقعی، میرے دائیں کان پر کچھ زور سے لگا ہے۔ میں نے اپنے آپ سے کہا کہ اوہ، یہ کیا تھا؟ یہ صرف گولی ہو سکتی ہے۔

سابق صدر نے حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں آج رات یہاں نہ ہوتا۔

سابق صدر نے ریپبلکن نیشنل کنونشن سے خطاب میں وائٹ ہاؤس کی موجودہ خارجہ پالیسی پر تنقید کی۔انہوں نے اپنے دورِ حکومت میں روس اور شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کا بھی ذکر کیا اور کورین لیڈر کم جونگ اُنکے بارے میں کہا کہ وہ مجھے یاد کرتے ہیں۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this