Wednesday, November 27, 2024
Homeافغانستانشنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا

Published on

spot_img

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں شامل نہیں ہوگا، ایس سی او سیکریٹریٹ کی جانب سے افغانستان کو دعوت نہیں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کو ایس سی او سیکرٹریٹ کی جانب سے سربراہان حکومت اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی جس کے بعد اب افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں شامل نہیں ہوگا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان ایس سی او کا ممبر نہیں بلکہ آبزرور ریاست ہے جس کی رکنیت غیر فعال ہے، افغانستان 7 جون 2012ء کو ایس سی او کا آبزرور بنا جبکہ ستمبر 2021ء سے اس کی رکنیت غیر فعال ہے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں 8 ممالک کی اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی، ایس سی او ایک علاقائی تنظیم ہے جس کا قیام 2001 میں عمل میں آیا۔ اس تنظیم کا مقصد خطے میں سیاسی، اقتصادی، اور سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this