AFC U-17: Pakistan's historic 11-0 win, hat-tricks from Samad and Kaleemullah Jr.-AFC
پاکستانی انڈر 17 فٹبال ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے باوجود اپنے آخری گروپ میچ میں گوام کو ریکارڈ 11-0 سے شکست دے کر ایونٹ کی سب سے بڑی جیت اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔
کپتان صمد نے 4 جبکہ کلیم اللّٰہ جونیئر نے شاندار ہیٹ ٹرک سمیت 3 گول اسکور کیے۔
پاکستان نے اپنے تمام 5 گروپ میچ مکمل کرتے ہوئے 3 فتوحات اور 2 شکستوں کے ساتھ 9 پوائنٹس حاصل کیے اور گروپ میں دوسری پوزیشن پر رہا یمن نے تمام میچ جیت کر 15 پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی مقامی سطح پر کھیلنے والے تھے نوجوان اسٹرائیکر کلیم اللّٰہ جونیئر نے، جنہیں ابتدائی چار میچوں میں موقع نہیں ملا تھا، گوام کے خلاف بہترین کارکردگی دکھا کر بھرپور کم بیک کیا۔



