
فارم 45 کے مطابق سلمان اکرم راجہ کو تقریبا 43000 ووٹوں کی لیڈ سے جیتنا چاہئے تھا،پلڈاٹ
پلڈاٹ پاکستان کے سربراہ احمد بلال محبوب نے سوشل میڈیا ایکس اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم نے پلڈاٹ کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری تمام فارم 45 کو چیک کیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ کے ساتھ الیکشن میں ہیرا پھیری کی گئی ہے.
انہوں نے مزید لکھا کہ اگر سلمان اکرم راجہ کے ساتھ دھاندلی نہ کی جاتی تو سلمان اکرم راجہ کی جیت کا مارجن تقریبا 43000 ہزار ووٹ ہوتے.
واضح رہے کہ اس حلقے سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عون چوہدری 172576 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ 159024 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے.
واضح رہے کہ پلڈاٹ ایک آزاد سیاسی تھنک ٹینک ہے جو پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے کام کرتا ہے۔