Thursday, January 9, 2025
Homeانڈیاعمان کے قریب سمندر میں بحری جہاز ڈوب گیا، جہاز میں سوار...

عمان کے قریب سمندر میں بحری جہاز ڈوب گیا، جہاز میں سوار 13 ہندوستانیوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں

Published on

عمان کے قریب سمندر میں بحری جہاز ڈوب گیا، جہاز میں سوار 13 ہندوستانیوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) عمان سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق یمن کی طرف جانے والا آئل ٹینکر جہاز سمندر میں ڈوب گیا ہے۔ عمان کے میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر کے مطابق اس آئل ٹینکر کا نام پریسٹیج فالکن بتایا جاتا ہے جس پر سوار عملے کے 16 ارکان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ اس تیل کے جہاز پر سوار عملے کے 16 ارکان میں سے 13 ہندوستانی اور تین سری لنکا کے شہری بتائے جاتے ہیں تاہم وہ کہاں اور کس حالت میں ہیں اس کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔

عمان کے میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر کے مطابق تیل کے اس جہاز پر مشرقی افریقی ملک کوموروس کا جھنڈا تھا۔ منگل کو یہ آئل ٹینکر عمان کی مرکزی صنعتی دوقم بندرگاہ کے قریب ڈوب گیا تھا اور ابھی تک عملے کے ارکان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق یہ ٹینکر یمن کی طرف جا رہا تھا کہ دوقم بندرگاہ کے قریب الٹ گیا۔ ٹینکر کے الٹنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی حکام نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم تازہ ترین معلومات کے مطابق ٹینکر میں سوار افراد کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ڈوبنے والا ٹینکر تقریباً 117 میٹر لمبا ہے اور اسے سال 2017 میں بنایا گیا تھا۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this