اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں540 پوائنٹس کی کمی
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے کے پہلے کاروباری روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران منفی رجحان دیکھا گیا، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 540 پوائنٹس تنزلی کے بعد 80 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 49 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 540 پوائنٹس یا 0.67 فیصد کم ہو کر 79 ہزار 577 پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ 19 جولائی کو آخری کاروباری روز ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، جب ایک موقع پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1900 پوائنٹس سے زائد کم ہوا تھا، تاہم انڈیکس 1721 پوائنٹس کی تنزلی سے 80 ہزار 117 پر بند ہوا تھا۔
چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے بتایا تھا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی بے یقینی کے سبب مارکیٹ میں کمی ہوئی۔