Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsپنجاب میں نمونیا کےپھیلاؤ میں تیزی، مزید 12 افراد جان کی بازی...

پنجاب میں نمونیا کےپھیلاؤ میں تیزی، مزید 12 افراد جان کی بازی ہار گئے

Published on

spot_img

پنجاب میں نمونیا کےپھیلاؤ میں تیزی، مزید 12 افراد جان کی بازی ہار گئے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں نمونیا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، حالیہ اعداد وشمار کے مطابق صوبہ بھر میں نمونیا سے متاثرہ مزید 12 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں سات روز کے دوران 85 افراد نمونیہ سے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، جبکہ مزید 579 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔صوبے میں نمونیہ سے رواں برس 182 اموات ہوچکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق رواں ماہ نمونیا سے اموات کی تعداد 194 ہوگئی ہے جبکہ لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں 24 گھنٹے کےدوران نمونیا کے 491 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور میں ایک روز کے دوران 230 نئے کیسز سامنے آئے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں رواں سال نمونیا کے 9 ہزار 321 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صرف لاہور میں رواں سال نمونیا کے 1 ہزار 546 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 45 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

11 جنوری شدید سردی کے باعث بچوں میں تیزی سے نمونیا پھیلنے کی وجہ سے نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے بچوں کو لازمی نمونیا کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت جاری کردی تھی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں نمونیا کی تشخیص اور علاج کی سہولیات مفت دستیاب ہیں۔

ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا تھا کہ سانس لینے میں دشواری، کھانسی ،نزلہ اور بخار نمونیا کی علامات ہیں، بچوں کو نمونیا سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔

انہوں نے بچوں کو گرم کپڑے اور سردی میں باہر نہ نکلنے کی ہدایت بھی دی۔

Latest articles

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

More like this