سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف تحقیقات کی جائیں،واقعہ کے ذمہ داروں کو

0
159
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف تحقیقات کی جائیں،واقعہ کے ذمہ داروں کو

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف تحقیقات کی جائیں،واقعہ کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے:بلاول بھٹو کا مطالبہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منہاج القرآن سیکریٹریٹ آمد، بلاول بھٹو زرداری نے 2014 میں ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے 14 جبکہ اسلام آباد میں شہید ہونے والے منہاج القرآن کے نو شہداء کی یادگار پر حاضری دی.
اس موقع پر پاکستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کو جدید ریاست بنائیں، عوام کی آسانی کے لیے اقدامات کریں گے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف تحقیقات کی جائیں،واقعہ کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے:بلاول بھٹو کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ میاں صاحب وزیراعظم بنے تو ماضی کو دیکھتے ہوئے عوام کو نقصان پہنچائیں گے اور ان کا سیاسی ایجنڈا انتقام ہو گا لہٰذا مسلم لیگ(ن) سے دوبارہ اتحاد پیپلز پارٹی کے لیے شرمندگی کا باعث ہو گا۔

بلاول نے کہا کہ ماضی میں ذاتی دشمنی اور انا کی سیاست ہوئی، ہم چاہتے ہیں ایسی حکومت بنے جو مخالفوں کے پیچھے نہ پڑ جائے، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور واقعے کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسلام کا اصل پرامن چہرہ دنیا کے سامنے لایا جائے، ہم پرامن طریقے سے اس نفرت کی سیاست کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک نئی سوچ اور ایک نیا طرز سیاست متعارف کروانا چاہتے ہیں، جس کا مقصد صرف و صرف عوام کی خدمت ہو۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا .کہ ہماری اولین ترجیح عوام کی فلاح و بہبود ہے. کوشش ہے کہ عوام کی پریشانیوں میں زیادہ اضافہ نہ ہو۔

پی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود نےالیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا، کاغذات نامزدگی واپس لے لیے