الرئيسيةTop Newsسردی کی شدت میں اضافہ ،سکولوں کی چھٹیوں میں 15 جنوری...

سردی کی شدت میں اضافہ ،سکولوں کی چھٹیوں میں 15 جنوری تک اضافے کا امکان

Published on

spot_img

سردی کی شدت میں اضافہ ،سکولوں کی چھٹیوں میں 15 جنوری تک اضافے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران پنجاب حکومت نے سردی کی شدت کے باعث 15 جنوری تک چھٹیوں میں مزید اضافے کیلئے غور شروع کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی آئندہ دنوں شدید سردی کی پیشگوئی کو سامنے رکھتے ہوئے اسکولوں میں مزید تعطیلات کا امکان ہے۔ اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ سکولزایجوکیشن افسران کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔

جس میں چھٹیوں سے متعلق مختلف تجاویز پرغور کیا جائے گا۔ پہلی تجویز یہ ہے پرائمری جماعت تک 15 جنوری تک چھٹیاں مزید بڑھا دی جائیں جبکہ دوسری تجویز یہ ہے کہ مڈل کلاس تک چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا جائے۔ اسی طرح ایک تجویز سکول ٹائمنگ 9 سے 2 بجے تک کرنے کی بھی ہے جوکہ بالکل ناقابل عمل ہے، وہ اس لئے کہ پہلے ہی سکولز ٹائمنگ ساڑھے 8 سے ساڑھے 2 یعنی اڑھائی بجے تک ہے۔

اسی طرح ایک تجویز سامنے آئی ہے کہ مڈل کلاس تک تعطیلات میں مزید اضافہ کردیا جائے جبکہ نویں دسویں کلاسز کو امتحانات کی تیاری کیلئے سکولوں کو اوپن رکھا جائے۔ یاد رہے اس سے قبل نگران پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں 18 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں کی تھیں ، تاہم غیرمعمولی جان لیوا سردی کو دیکھتے ہوئے 9 جنوری تک مزید چھٹیاں بڑھا دی تھیں، اب چھٹیوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید برآں محکمہ ہائرایجوکیشن نے بھی سردی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے چھٹیوں میں 9 جنوری سے 14 جنوری تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ۔ ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دھند/سموگ چھائے رہے گی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب ،خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند / سمو گ کی لپیٹ میں رہے تاہم بلوچستان اوربا لا ئی سندھ کے بعض اضلاع میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

بلوچستان میں اورماڑہ 28، قلات 18، کوئٹہ(شیخ ماندہ 15، سمنگلی 16، پسنی 07 ، خضدار 05، جیوانی 03،لسبیلہ ، دالبندین 02، پنجگور 01، سندھ میں، جیکب آباد03، پڈ عیدن 02 اور خیر پور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 11 ، سکردومنفی 09،کالام ،گوپس منفی 05 ، گلگت،ہنزہ ، استور اور سرینگر میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت بڑھنے کے حولے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کر دی ۔ گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر آئندہ شدید سرد موسم رہنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ عرفان ورک نے کہا کہ ان خبروں کو کوئی صداقت نہیں کہ دھند کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں بھی دھند کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...