دن کے پہلے میچ میں جیرونا اور بیٹیس کے درمیان کھیل میں 1-1 سے برابری کا نتیجہ سامنے آیا، جس کے بعد ریال میڈرڈ کو یہ معلوم ہوا کہ اب جیت کے بعد وہ لا لیگا میں پہلے نمبر پر ہوں گے اور اسی جیت کے لیے انہوں نے کئی مواقع پیدا کرنے کے لیے جدوجہد کی جس کا انہیں کوئی فائدہ نہ ہواحتیٰ کہ دفاعی کھلاڑی ناچو کو 54 ویں منٹ میں ایک جارحانہ فاول کرنے پر لال کارڈ دکھایا گیا جس کی وجہ سے انہں میچ سے باہر جانا پڑا۔
اضافی وقت کے دو منٹ میں، واسکیز نے ٹونی کروس کے کارنر شاٹ کو ہیڈ کر کے گول میں تبدیل کر دیا۔ جس سے ریال میڈرڈ کو میچ میں 1-0 کی فیصلہ کن برتری ملی جو کہ اختتامی وقت تک دونوں ٹیموں میں فرق ثابت ہوا۔الاویس، ریال میڈرڈ کے ڈیفینڈر ناچو کی غیر موجودگی کا کوئی فائدہ نہ اٹھا سکا اور انہیں اس میچ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ لا لیگامیں سب سے زیادہ گولز کرنے والے جوڈ بیلنگہم اپنے 13 لیگ گولز میں مزید گول شامل نہ کر سکے۔ ریال میڈرڈ کی ٹیم نے 2023 میں گول ڈفرنس کی بنا پر جیرونا کو پیچھے چھوڑا اور سال کا اختتام پہلے نمبر پر کیا جس کی وجہ سے یہ معاملہ مایوس کن نہیں رہا۔