Globe Soccer Awards: Cristiano Ronaldo named Middle East's best player-X
پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے مسلسل تیسرے سال گلوب سوکر ایوارڈ اپنے نام کرلیا اور انہیں مڈل ایسٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دبئی میں منعقدہ رنگا رنگ تقریب میں سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے پہلی بار پیش کیا جانے والا “رونالڈو گلوب اسپورٹس ایوارڈ” بھی حاصل کیا۔
تقریب میں اسپین اور بارسلونا کے ابھرتے ہوئے نوجوان اسٹار یامین جمال نے نمایاں کامیابیاں سمیٹیں، جنہوں نے لالیگا کے بہترین انڈر 23 فٹبالر، بہترین فارورڈ اور میراڈونا ایوارڈ سمیت تین اعزازات جیتے۔
گلوب سوکر ایوارڈز میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑیوں، کوچز اور فٹبال شخصیات نے شرکت کی اور عالمی کھیلوں میں نمایاں خدمات پر اعزازات دیے گئے۔



