Saudi Arabia plans to build the world's first sky stadium-Image Credit: X
سعودی عرب نے جدید کھیلوں کے میدان میں ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیوم میں دنیا کا پہلا “اسکائی اسٹیڈیم” تعمیر کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے رپورٹ کے مطابق یہ منفرد اسٹیڈیم زمین سے 350 میٹر کی بلندی پر واقع ہوگا اور 46 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش رکھے گا۔
اس منصوبے کی تعمیر 2027 میں شروع ہونے اور 2032 میں تکمیل کی توقع ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوم اسکائی اسٹیڈیم کو فیفا ورلڈ کپ 2034 کے میچز کے لیے بھی شامل کیا جائے گا۔
اگرچہ سرکاری سطح پر ابھی اس منصوبے کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم 2024 میں عرب نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ سعودی عرب ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے کھیلوں کے انفراسٹرکچر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
یہ منصوبہ سعودی وژن 2030 کے اس عزم کی علامت ہے جس کے تحت مملکت کھیل، سیاحت اور جدید تعمیرات کے شعبوں میں عالمی قیادت حاصل کرنے کی سمت بڑھ رہی ہے۔






