
Asian Youth Games: Pakistan youth volleyball team reaches final-Pakistan Volleyball Federation
بحرین میں جاری ایشین یوتھ گیمز کے والی بال ایونٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا سیمی فائنل میں پاکستان یوتھ ٹیم نے انڈونیشیا کو 3-1 سے شکست دی۔
عیسیٰ اسپورٹس ہال میں کھیلا گیا مقابلہ 1 گھنٹہ 34 منٹ جاری رہا، جس میں سنسنی خیز لمحات دیکھنے میں آئے انڈونیشیا نے پہلا سیٹ 22-25 سے جیتا، تاہم پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تین سیٹس 25-13، 25-19 اور 26-24 سے اپنے نام کیے۔
پاکستان کا فائنل میں مقابلہ ایران سے ہوگا پاکستان والی بال فیڈریشن کو امید ہے کہ نوجوان کھلاڑی گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کریں گے۔





