ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں کمار سنگاکارا کا ریکارڈ توڑ دیا

Virat Kohli overtakes Kumar Sangakkara's record in ODI cricket-AFP
بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ہفتہ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔
کوہلی نے 81 گیندوں پر 74 ناٹ آؤٹ رنز بنا کر کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرا مقام حاصل کر لیا۔
کوہلی اب 305 میچوں میں 57.71 کی اوسط اور 93.26 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 14,255 رنز بنا چکے ہیں، جبکہ سنگاکارا کے 14,234 رنز انہیں تیسرے نمبر پر لے آئے ہیں ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ اب بھی سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، جنہوں نے 18,426 رنز بنائے تھے۔
میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو نو وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش سے بچاؤ کیا 237 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے روہت شرما کی سنچری (106 ناٹ آؤٹ) اور کوہلی کی نصف سنچری نے ٹیم کو 69 گیندیں باقی رہتے فتح دلائی۔
آسٹریلیا کی ٹیم 183/3 کی مستحکم پوزیشن سے 236 رنز پر ڈھیر ہو گئی نوجوان فاسٹ بولر ہرشیت رانا نے 39 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اکسر پٹیل اور واشنگٹن سندر نے دو دو وکٹیں لیں۔
شکست کے باوجود آسٹریلیا نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کی، مگر کوہلی کی ریکارڈ ساز اننگز اور بھارت کی شاندار جیت نے دن ان کے نام کر دیا۔






