
Harry Brook becomes 10th English player to complete 1000 runs-AFP
ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ: انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 1000 رنز مکمل کر لیے انہوں نے یہ سنگ میل اپنے 51ویں میچ میں عبور کیا، اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے 10ویں انگلش بلے باز بن گئے۔
بروک نے 35 گیندوں پر 78 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں چھ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز کا بڑا مجموعہ کھڑا کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے 56 گیندوں پر 85 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ جیکب بیتھل نے 12 گیندوں پر 24 اور ٹام بینٹن نے 12 گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز بنائے۔
انگلینڈ کے سرفہرست ٹی20I رنز اسکورر میں جوس بٹلر 3869 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ آئن مورگن (2458) اور ایلکس ہیلز (2074) بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں دیگر نمایاں بیٹسمینوں میں ڈیوڈ ملان، جونی بیئرسٹو، فل سالٹ، جیسن رائے، معین علی اور کیون پیٹرسن شامل ہیں۔