
sultan-of-johor-hockey-cup-pakistan-india-match-players-clap-in-traditional-style-X
کوالالمپور: سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے روایتی انداز میں ایک دوسرے کو ہائی فائیو کر کے کھیل کے جذبے کو سراہا، جسے شائقین اور ماہرین نے کھیل میں اخلاقیات کی فتح قرار دیا۔
سنسنی خیز مقابلہ 3-3 گول سے برابر ہو گیا، تاہم کھیل کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے روایتی انداز میں ایک دوسرے کے لیے تالیاں بجا کر اعلیٰ اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔
میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے قومی ترانے بجائے گئے اور بعد ازاں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے لیے تالیاں بجا کر احترام کا مظاہرہ کیا اس مثبت رویے نے حالیہ کرکٹ تنازع کو بھی پس منظر میں دھکیل دیا، جہاں ایشیا کپ 2025 کے دوران بھارت نے پاکستان سے ہینڈ شیک سے گریز کیا تھا، جس پر کھیل میں سیاست لانے اور اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگا تھا۔
تاہم، ہاکی کے علاوہ حالیہ ساف انڈر-17 فٹبال کپ اور کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں بھی پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ہائی فائیو کرتے اور خوشگوار ماحول میں کھیلتے دکھائی دیے، جو کھیلوں میں مثبت رویے اور ہم آہنگی کی علامت ہے۔