
Pakistan vs South Africa: Pakistan's playing XI for the first Test revealed-PCB
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے چوتھے سائیکل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز کرے گی کپتان شان مسعود کی قیادت میں پاکستان سات بیٹرز، دو فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز پر مشتمل کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
ذرائع کے مطابق، وائرل بخار کے باعث اسپنر ساجد خان کی جگہ 38 سالہ آصف آفریدی کو شامل کیا گیا ہے، جو اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں 198 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں وہ 39 سالہ تجربہ کار اسپنر نعمان علی کے ساتھ اسپن اٹیک کی قیادت کریں گے۔
فاسٹ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی ایک سال بعد واپسی کر رہے ہیں، اور وہ حسن علی کے ساتھ نئی گیند کا آغاز کریں گے بیٹنگ میں امام الحق اور عبداللہ شفیق اننگز کا آغاز کریں گے، جب کہ مڈل آرڈر میں شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر) اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
متوقع پاکستانی ٹیم: امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی، آصف آفریدی۔