Thursday, February 13, 2025
Homeامریکہامریکی محکمہ خارجہ کے ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا سے 400 ملین...

امریکی محکمہ خارجہ کے ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا سے 400 ملین ڈالر مالیت کے معاہدے کا انکشاف

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں حکومتی کارکردگی کے محکمہ کے سربراہ ایلون مسک کے ملکیتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹیسلا کے ایک سرمایہ کار نے نشاندہی کی ہے کہ ٹیک بلینائر کی آٹو کمپنی ٹیسلا نے بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی کے ضمن میں 400 ملین ڈالر کا سرکاری معاہدہ اپنے نام کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کو 400 ملین ڈالرز کا کنٹریکٹ دینے والا ہے، ٹیسلا کے سرمایہ کار کے مطابق 5 سالہ کنٹریکٹ ایوارڈ کی متوقع تاریخ رواں برس 30 ستمبر ہے۔

اپنے ایکس پروفائل پر ٹیسلا کے سرمایہ کار ہونے کے دعویدار سائر میرٹ نے انکشاف کیا کہ امریکی حکومت فی الحال ٹیسلا کو بکتر بند گاڑیاں خریدنے کے لیے 400 ملین ڈالر کا معاہدہ دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

سائر میرٹ کے مطابق محکمہ خارجہ کی سب سے حالیہ خریداری کی پیش گوئی جسے دسمبر 2024 میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا، ٹیسلا کو سب سے بڑے متوقع معاہدے کے وصول کنندہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

ایلون مسک کی آٹو کمپنی ٹیسلا امریکی محکمہ خارجہ سے 400 ملین ڈالر کا معاہدہ حاصل کرنے کے لیے تیار دکھائی دیتی ہے، حالانکہ حکومتی کارکردگی کے محکمہ کے سربراہ اور صدر ٹرمپ کے ’پہلے دوست‘ کی حیثیت سے ایلون مسک وفاقی بجٹ میں کٹوتیوں کے حامی رہے ہیں۔

ٹیسلا سے اس معاہدے کے انکشاف کے ایلون مسک کی دوسری کمپنی اسپیس ایکس کے ساتھ 38.5 ملین ڈالر کے معاہدے کی خبروں پر بھی امریکی شہریوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Latest articles

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے...

بابر اعظم ایک اور اہم ون ڈے سنگ میل کے قریب

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم ایک...

آئی سی سی نے سعود، کامران، شاہین پرجرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تینوں شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل...

خط کی باتیں سب چالیں ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط...

More like this