اردو انٹرنیشنل افغانستان کے صوبہ قندوز میں ایک خوفناک حملہ ہوا، جس میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، ایک خود کش بمبار نے بارودی مواد باندھ کر کابل بینک کی برانچ کے باہر دھماکہ کیا۔ یہ واقعہ صبح 8:35 پر پیش آیا۔
ہلاک ہونے والوں میں بینک کا سیکیورٹی گارڈ، عام شہری اور چار طالبان اہلکار شامل ہیں، جبکہ سات افراد زخمی ہوئے۔
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم، اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ان کے خلاف حملے کر رہے ہیں۔ طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے زیادہ تر جنگجوؤں کو ختم کر دیا ہے، لیکن حملے اب بھی جاری ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے وقت ہوا اور افغان حکام نے بھی دھماکے کی تصدیق کردی ہے۔