اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کو سہ ملکی سیریز میں پاکستان کے خلاف اپنے پہلے میچ سے قبل ایک اہم دھچکا لگا ہے، اہم فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں۔
فرگوسن، جو یو اے ای کی آئی ایل ٹی 20 لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کر رہے تھے، میچ کے دوران زخمی ہو گئے، جس سے چیمپئنز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز دونوں میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
چوٹ کوالیفائر 1 میچ کے دوران پیش آئی، جہاں فرگوسن 4 اوور کا اپنا کوٹہ پورا کرنے میں ناکام رہے اور میدان سے باہر لنگڑاتے ہوئے چلے گئے۔
فاسٹ باؤلر کی میڈیکل رپورٹ کا ابھی انتظار ہے اور نیوزی لینڈ کی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں ان کی شمولیت کا فیصلہ ان کی صحت یابی پر منحصر ہوگا۔
نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ فرگوسن کی شمولیت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد کیا جائے گا۔