
Australian all-rounder Marcus Stoinis announces retirement from ODI cricket-AFP
اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے جمعرات کو تصدیق کی کہ 35 سالہ کھلاڑی کا ون ڈے کیریئر ختم ہو گیا ہے۔
سال 2015 میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے والے اسٹونیس نے 71 میچ کھیلے، 26.69 کی اوسط سے 1,495 رنز بنائے اور 43.12 کی اوسط سے 48 وکٹ لیں.
وہ آسٹریلیا کے 2023 ورلڈ کپ جیتنے والے اسکواڈ کا ایک اہم رکن تھے اور 2019 میں انہیں سال کا بہترین ون ڈے پلیئر قرار دیا گیا تھا تاہم، وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے دستیاب رہیں گے۔
اسٹوئنس نے ایک بیان میں کہا کہ آسٹریلیا کے لیے ون ڈے کرکٹ کھیلنا ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے، اور میں ہر اس لمحے کے لیے شکر گزار ہوں جو میں نے گزارا ہے اپنے ملک کی اعلیٰ ترین سطح پر نمائندگی کرنا وہ چیز ہے جس کی میں ہمیشہ قدر کروں گا ۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کو حتمی شکل دے گا۔