
Arsenal keep title hunt alive with 5-1 hammering of Manchester City
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں آرسنل نے ایمریٹس اسٹیڈیم میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مانچسٹر سٹی کو 5-1 سے شکست دی اور چھ پوائنٹس کے فرق سے لیگ ٹیبل پر سہر فہرست لیورپول کے قریب پہنچ گیا۔
آرسنل نے میچ کا آغاز بھرپور انداز میں کیا اور صرف دو منٹ کے اندر ہی برتری حاصل کر لی۔ مانچسٹر سٹی کے دفاعی کھلاڑی مینوئل اکانجی کی غلطی کے باعث آرسنل کے کپتان مارٹن اوڈیگارڈ کو گیند ملی، جسے انہوں نے کائی ہیورٹز کے حوالے کر دیا، اور ہیورٹز نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلا دی۔ ہیورٹز کو پہلے ہاف میں مزید ایک گول کرنے کا موقع ملا، لیکن وہ اس سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے ۔
مانچسٹر سٹی نے دوسرے ہاف میں زبردست واپسی کی کوشش کی اور 55ویں منٹ میں ایرلنگ ہالینڈ کے گول کی مدد سے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔ تاہم، آرسنل نے فوری ردِعمل دیا اور صرف دو منٹ بعد تھامس پارٹی کے ایک شاٹ کو سٹی کے گول کیپر اسٹیفن اورٹیگا روکنے میں ناکام رہے، جس سے آرسنل کی برتری ایک بار پھر بحال ہوگئی ۔
اس کے بعد 18 سالہ نوجوان کھلاڑی مائیلس لیوس اسکیلی نے 62 ویں منٹ میں زبردست گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-3 کی برتری دلائی۔ اسکیلی کا یہ گول آرسنل کے لیے ان کا پہلا گول بھی تھا۔
میچ کے آخری 14 منٹ میں ہیورٹز نے اپنی ابتدائی غلطی کا ازالہ کرتے ہوئے ایک اور گول کیا، جس میں انہوں نے بائیں پاؤں سے شاندار کک لگائی اور گیند کو گول کے کونے میں پہنچا دیا۔ اس کے بعد، آرسنل کے لیے 17 سالہ ایتھن نوانیری نے ڈیکلن رائس کے شاندار پر پانچواں گول داغ دیا اور میچ کا اختتام 1-5 کے اسکور پر ہوا۔