اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ پاکستان سپر لیگ 2025 کے ایڈیشن سے قبل 6 نامور غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایک اہم مالی مراعات پیش کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، پی سی بی ممکنہ طور پر ان ہائی پروفائل کھلاڑیوں میں سے ہر ایک کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے اضافی $100,000 ادا کرے گا۔
ایک عہدیدار نے بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹ کو تصدیق کی کہ یہ فنڈ بیرون ملک مقیم کھلاڑیوں کی تنخواہوں کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا جنہوں نے پی ایس ایل 2025 کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اس سال پی ایس ایل میں شامل ہونے والے غیر ملکی کھلاڑیوں میں وہ لوگ شامل ہیں جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی میں فروخت نہیں ہوئے، جن میں ڈیوڈ وارنر، ڈیرل مچل، کین ولیمسن، فن ایلن، میتھیو شارٹ، شان ایبٹ، ناہید رانا، لٹن داس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سیزن میں پہلی بار پی ایس ایل کا انعقاد آئی پی ایل کی طرح ایک ہی ونڈو میں ہو رہا ہے.