
Pakistan fast bowler Mir Hamza injured-PCB
اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فاسٹ ٹیسٹ باؤلر میر حمزہ فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے اور میچ کے دوران کہنی میں چوٹ لگنے کے باعث انہیں میدان چھوڑنا پڑا۔
ٹیسٹ باؤلر میر حمزہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔
بتیس سالہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر میر حمزہ ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف غنی گلاس کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔
ایچ پی سی اوول گراؤنڈ میں میچ کے دوسرے روز میر حمزہ ڈائیونگ کیچ لیتے ہوئے زخمی ہو ئے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کو اپنی کہنی میں چوٹ لگی جس کے باعث انہیں میدان چھوڑنا پڑا۔
غنی گلاس کے کوچ ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے میر حمزہ کی انجری کو افسوسناک قرار دیا۔
کامران اکمل نے کہا کہ آؤٹ فیلڈ میں گھاس نام کی کوئی چیز نہیں ہے اگر کھلاڑی مٹی پر غوطہ لگاتے ہیں تو ایسا ہو گا۔
چند روز قبل سوئی سدرن گیس کے کوچ محمد حفیظ نے بھی اسی گراؤنڈ پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی_) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پریذیڈنٹ کپ کے انتظامات پر سوالات اٹھائے تھے۔