
Ali Dara wins Islamabad Cup Snooker Championship title
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بلیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ اسلام آباد کپ اسنوکر چیمپئین شپ کا ٹائٹل علی دارا نے جیت لیا، جبکہ انڈر۔20کا فائنل مزمل شیخ اور انڈر17 کا فائنل ابوبکر چھٹہ کے نام رہا۔
شینڈر41 اسنوکر اکیڈمی میں منعقدہ ایونٹ میں سو سے زائد ٹاپ پلیرز نے شرکت کی۔ ایونٹ کے فائنل میں علی دارا نے فیصل مسیح کو سخت مقابلے کے بعدچار کے مقابلے میں پانچ فریم سے شکست دیتے ہوے چیمپئین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ماسٹرز کیٹگری کے فائنل میں چوہدری شہزاد نے راحیل واحد کو 1-4 فریم سے ہرایا۔ انڈر۔20 کیٹگری کے فائنل میں مزمل شیخ نے برجیس خان کو 1-3فریم سے جبکہ انڈر17 کیٹگری میں ابوبکر چھٹہ نے غلام مصطفی کو 1-3 فریم سے شکست دی۔
فیڈرل بلیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر سلیم اختر رانا، سیکرٹری جنرل فہیم انور خان، ایم ایس راولپنڈی انسیٹیویٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر ایاز حیدر، راولپنڈی بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عامر خان، نائب صدر ملک اصغر اور دیگر نے اختتامی تقریب میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔