Monday, January 6, 2025
Homeکھیلفٹ بالجیک گریلیش کو ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کے لیے لڑنا ہوگا:...

جیک گریلیش کو ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کے لیے لڑنا ہوگا: سٹی منیجر پیپ گارڈیولا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی کے مینیجر پیپ گارڈیولا نے کہا ہے کہ انگلش کھلاڑی جیک گریلیش کو ٹیم کی ابتدائی لائن اپ میں واپس آنے کے لیے اپنے کھیل کے معیار کو بہتر بنانا ہوگا۔ گارڈیولا نے کہا کہ گریلیش کو گزشتہ سیزن جیسی کارکردگی دکھانی ہوگی، جب وہ ٹیم کی چیمپئنز لیگ، پریمیئر لیگ، اور ایف کپ جیتنے میں اہم کردار ادا کر رہے تھے۔

گریلیش نے 2022-23 کے سیزن میں 50 میچز کھیلے،جس میں انہوں نے پانچ گول کیے اور 11 اسسٹ فراہم کیے۔ تاہم، اس سیزن میں وہ متاثرکن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں اور حالیہ میچ میں ویسٹ ہیم کے خلاف 4-1 کی جیت کے دوران انہیں بینچ پر رکھا گیا، جبکہ ان کی جگہ برازیلین کھلاڑی ساونہو کو شامل کیا گیا۔

گارڈیولا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا:
“ساونہو اس وقت جیک سے بہتر فارم میں ہیں، اس لیے میں نے انہیں ترجیح دی۔ میں وہی جیک گریلیش چاہتا ہوں جس نے پچھلے سیزن میں ٹرائبل جیتا، لیکن اسے اپنی جگہ کے لیے لڑنا ہوگا۔ اگر وہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ کھیلنے لائق ہیں، تو انہیں ہر دن، ہر ہفتے، اور ہر مہینے سخت محنت کرنی ہوگی۔ گارڈیولا نے گریلیش کے معیار پر اعتماد ظاہر کیا لیکن کہا کہ انہیں اپنی سطح کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل محنت کرنی ہوگی۔”

اس سیزن میں جیک گریلیش نے انجری کی وجہ سے کچھ وقت ٹیم سے باہر گزارا ہے۔ وہ لیگ کے صرف چھ میچوں میں سٹی کے لیے شروعات کر سکے ہیں۔ – گارڈیولا نے کہا کہ گریلیش کو کھیلنے کا ردھم دوبارہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے، اور یہ صرف ٹریننگ اور کھیل کے ذریعے ممکن ہے۔

مانچسٹر سٹی کا اگلا میچ 11 جنوری کو ایف اے کپ میں سیلفورڈ سٹی کے خلاف ہوگا۔ اس میچ میں گریلیش کو اپنی فارم اور اعتماد بحال کرنے کا موقع ہو سکتا ہے۔

Latest articles

بھارت سے ایچ ایم پی وی کا پہلا کیس سامنے آ گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں انسانی میٹا پنیو وائرس (HMPV) کا پہلا کیس...

برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے سہیل عدنان فائنل میں پہنچ گئے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسکواش کھلاڑی سہیل عدنان...

پاک بنگلادیش تعلقات کا نیا دور،حکومت کا اعلیٰ سطحی وفود ڈھاکہ بھیجنے کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے رواں ماہ تین اعلیٰ سطح وفود بنگلہ...

پریمیئر لیگ: فلہم اور ایپسوچ کا سنسنی خیز مقابلہ 2-2 سے برابر

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فلہم نے ایپسوچ کے خلاف سنسنی...

More like this