اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر، ریاض میں ہونے والے اطالوی سپر کپ کے سیمی فائنل میں اے سی میلان نے یووینٹس کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ نئے کوچ سرجیو کونسیکاو کے لیے یہ پہلا میچ تھا، اور ان کی قیادت میں ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
یووینٹس نے 21ویں منٹ میں کینن یلڈز کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔ تاہم، دوسرے ہاف میں میلان نے واپسی کی اور کرسچن پلسِک نے پینلٹی پر گول کرکے اسکور 1-1 کردیا اور پھر فیڈریکو گیٹی نے گول کرکے اسکور 2-1 کردیا۔
میچ کے آخری لمحات میں یووینٹس کے گیٹی کے پاس گول کرنے کا موقع تھا، لیکن میلان کے ڈیفنڈر میٹیو گابیا نے شاندار دفاع کیا ، جس سے میلان کی برتری آخر تک قائم رہی ۔
سپر کپ کا فائنل پیر کو ہوگا، جہاں اے سی میلان کا مقابلہ انٹر میلان سے ہوگا،انٹر میلان دوسرے سیمی فائنل میں اٹلانٹا کو شکست دے کر پہلے ہی فائنل کے لیے کوالہفائی کرچکا ہے۔